Search This Blog

Sunday, December 18, 2016

Saturday, December 17, 2016

Humhen wo kha k mar jayeen...

Jinheen hum zahar lagty hai
Humhen wo kha k mar jayeen..

And Good Women Are For Good Men,

And Good Women Are For Good Men, And Good Men Are For Good Women.

Wagarna aiSy JawaB dety K Phir Na PaiDa saWal hOty....!

NAhi thA ApnA miZaj Aisa K ZaRf khO kar An'na bacahaty....
Wagarna aiSy JawaB dety K Phir Na PaiDa saWal hOty....!!!
#MAG

Main Ny Hr Baar Tujh Sy Milty Waqt.

Main Ny Hr Baar Tujh Sy Milty Waqt.
Tujh Sy Milny Ki Aarzo Ki Hy.
Tery Jaany K Baad Bhi Main Ny.
Teri Khushboo Sy Guftugoo Ki Hy.

جونؔ ہم زندگی کی راہوں میں اپنی تنہا روی کے مارے ہیں


زلفِ پیچاں کے خم سنوارے ہیں
مجھ کو پھر پیش نئے اشارے ہیں
آج وہ بھی نظر نہیں آتے
کل جو کہتے تھے، ہم تمہارے ہیں
ہم نشیں اک تیرے نہ ہونے سے
بڑی مشکل سے دن گزارے ہیں
تجھ کو پا کر بھی، کچھ نہیں پایا
تیر ے ہو کر بھی بے سہارے ہیں
ان رفیقوں سے شرم آتی ہے
جو میرا ساتھ دے کے ہارے ہیں
جونؔ ہم زندگی کی راہوں میں
اپنی تنہا روی کے مارے ہیں
جون ایلیا

ﺍﺏ ﮐﺴﮯ ﺭﺍﺕ ﺑﮭﺮ ﺟﮕﺎﺗﯽ ﮨﮯ

ﺳﻮﭼﺘﺎ ﮨﻮﮞ ﮐﮧ ﺗﯿﺮﯼ ﯾﺎﺩ ﺁﺧﺮ
ﺍﺏ ﮐﺴﮯ ﺭﺍﺕ ﺑﮭﺮ ﺟﮕﺎﺗﯽ ﮨﮯ

Sunday, December 11, 2016

Itni Dhundh Mai Bhala Kon dekhy Ga

آج تو ملنے چلے آو
اتنی دھند میں بھلا کون دیکھے گا

آپ تو آگ لگاتے ہیں چلے جاتے ہیں

میری تنہائی بڑھاتے ہیں چلے جاتے ہیں
ہنس تالاب پہ آتے ہیں چلے جاتے ہیں
اس لئے اب میں کسی کو نہیں جانے دیتا
جو مجھے چھوڑ کے جاتے ہیں چلے جاتے ہیں
میری آنکھوں سے بہا کرتی ہے ان کی خوشبو
رفتگاں خواب میں آتے ہیں چلے جاتے ہیں
شادئ مرگ کا ماحول بنا رہتا ہے
آپ آتے ہیں رلاتے ہیں چلے جاتے ہیں
کب تمھیں عشق پہ مجبور کیا ہے ہم نے
ہم تو بس یاد دلاتے ہیں چلے جاتے ہیں
آپ کو کون تماشائی سمجھتا ہے یہاں
آپ تو آگ لگاتے ہیں چلے جاتے ہیں

عباس تابش

Friday, December 9, 2016

Mai Bhi Jhootha Hun Tu Bhi Jhootha Hai

ﺳﺐ ﻓﺴﺎﻧﮯ ﮨﯿﮟ ﺩُﻧﯿﺎ ﺩﺍﺭﯼ ﮐﮯ
ﮐﺲ ﻧﮯ ﮐﺲ ﮐﺎ ﺳُﮑﻮﻥ ﻟُﻮﭨﺎ ﮨﮯ؟
ﺳﭻ ﺗﻮ ﯾﮧ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﺱ ﺯﻣﺎﻧﮯ ﻣﯿﮟ
ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﺟﮭُﻮﭨﺎ ﮨﻮﮞ ﺗﻮ ﺑﮭﯽ ﺟﮭُﻮﭨﺎ ﮨﮯ .
#MAG

Thursday, December 8, 2016

‏میں ترے چاہنے والوں کو سنایا جاوٴں

عین ممکن ہے کوئی جان کے عبرت پکڑے
‏میں ترے چاہنے والوں کو سنایا جاوٴں

Sunday, December 4, 2016

Nazakat Le K Aankhoon Me, Woh Un Ka Dekhna TobaElaahi Hum Unhein Dekhein ? K Un Ka Dekhna Dekhein ??

نزاکت لے کے آنکھوں میں، وہ ان کا دیکھنا توبہ
الہی ہم انھیں دیکھیں ؟ کہ ان کا دیکھنا دیکھیں ؟

Tum Mery Pass Hoty Ho

تم میرے پاس ہوتے ہو گویا.
        جب کوئ دوسرا آپشن نہیں ہوتا..

Mujh Ko Manzoor Thy Phir Jitny Khisary Hoty

وہ ایک شخص کسی طور مل جاتا مجھے
مجھکو منظور تھے پھر جتنے خسارے ہوتے

Saturday, December 3, 2016

Mujh Sy Pehi Si Muhabat Mery MehBoob Na Mang

مجھ سے پہلی سی محبت میرے محبوب نہ مانگ ۔ ۔ ۔
میں نے سمجھا تھا کہ تو ھے تو درخشاں ھے حیات
تیرا غم ھے تو غم دہر کا جگھڑا کیا ھے
تیری صورت سے ھے عالم میں بہاروں کو ثبات
تیری آنکھوں کے سوا دنیا میں رکھا کیا ھے؟
" تو جو مل جائے تو تقدیر نگوں ھو جائے
یوں نہ تھا میں نے فقط چاھا تھا یوں ھو جائے"
اور بھی دکھ ہیں زمانے میں محبت کے سوا
راحتیں اور بھی ہیں وصل کی راحت کے سوا
ان گنت صدیوں کے تاریک بہیمانہ طلسم
ریشم و اطلس و کمخاب میں نہلائے ھوئے
جابجا بکتے ہیں کوچہ و بازار میں جسم
خاک میں لتھڑے ھوئے خون میں نہلائے ھوئے
لوٹ جاتی ھے ادھر کو بھی نظر کیا کیجیے
اب بھی دلکش ھے تیرا حسن مگر کیا کیجیے
اور بھی دکھ ہیں زمانے میں محبت کے سوا
راحتیں اور بھی ہیں وصل کی راحت کے سوا
مجھ سے پہلی سی محبت میرے محبوب نہ مانگ ۔ ۔ ۔
#MAG

بسم اللہ الرحمن الرحیم ۔

هَلْ جَزَآءُ الْاِحْسَانِ اِلَّا الْاِحْسَانُ (60)
نیکی کا بدلہ نیکی کے سوا اور کیا ہے۔

ﮐﭽﮫ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﻣﺼﺮﻭﻑ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺳﮯ ﻭﻗﺖ

ﮐﭽﮫ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﻣﺼﺮﻭﻑ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺳﮯ ﻭﻗﺖ ﻧﮑﺎﻟﻨﺎ ﭘﮍﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﮐﭽﮫ ﻟﻮﮒ ﺍﯾﺴﮯ ﺑﮭﯽ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺟﻨﮩﯿﮟ ﺩﻝ ﺳﮯ ﻧﮑﺎﻟﻨﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﻮ ﻣﺼﺮﻭﻑ ﮐﺮﻧﺎ ﭘﮍﺗﺎ ﮨﮯ

#MAG

Tum nahi chahtay mera hona....

تم   نہیں   چاھتے  مرا  ھونا
چلو اچھا ھے میں نہیں ھوتا

Ab to Dil hi badal gya Abb to..

Ab to Dil hi badal gya Abb to...
Saari duniya badal gai ho gi...

ﻋﺪﯾﻢ ﺍﺏ ﺗﮏ ﻭﮨﯽ ﺑﭽﭙﻦ ﻭﮨﯽ

ﻋﺪﯾﻢ ﺍﺏ ﺗﮏ ﻭﮨﯽ ﺑﭽﭙﻦ ﻭﮨﯽ ﺗﺨﺮﯾﺐ ﮐﺎﺭﯼ ﮨﮯ
ﻗﻔﺲ ﮐﻮ ﺗﻮﮌ ﺩﯾﺘﺎ ﮨْﻮﮞ ﭘﺮﻧﺪﮮ ﭼﮭﻮﮌ ﺩﯾﺘﺎ ﮨْﻮﮞ
عدیم ھاشمی

Friday, December 2, 2016

Tum Mery Baad Bhi Haseen Rehna

صرف میرے ساتھ نہیں رہنا
تم میرے بعد بھی حسِیں رہنا !
اسلم کولسری

Jo Guzari Na Ja Saki Hum Sy..

بے قراری سی بے قراری ہے

وصل ہے اور فراق طاری ہے

جو گزاری نہ جا سکی ہم سے

ہم نے وہ زندگی گزاری ہے

بِن تمہارے کبھی نہیں آئی

کیا میری نیند بھی تمھاری ہے

اس سے کہیو کہ دل کی گلیوں میں

رات دن تیری انتطاری ہے

ایک مہک سمت دل سے آئی تھی

میں یہ سمجھا تیری سواری ہے

خوش رہے تُو کہ زندگی اپنی

عمر بھر کی امیدواری ہے

جون ایلیاء

Phir Yon Howa K Yaad ki

پھر یوں ہوا کے ساتھ تیرا چھوڑنا پڑا
ثابت ہوا کے لازم و ملزوم کچھ نہیں

پھر یوں ہوا کہ راستے یکجا نہیں رہے
وہ بھی انا پرست تھا میں بھی انا پرست

پھر یوں ہوا کہ ہاتھ سے کشکول گر گیا
خیرات لے کے مجھ سے چلا تک نہیں گیا

ﭘﮭﺮ ﯾﻮﮞ ﮨﻮﺍ ﮐﮧ ﺩﺭﺩ ﮐﯽ ﻟﺬﺕ ﺑﮭﯽ ﭼﮭﻦ ﮔﺌﯽ
ﺍﮎ ﺷﺨﺺ ﻣﻮﻡ ﺳﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﭘﺘﮭﺮ ﺑﻨﺎ ﮔﯿﺎ

پهر یوں ہوا کہ، زخم نے جاگیر بنا لی
پهر یوں ہوا کہ، درد مجھے راس آ گیا

پھر یوں ہوا کہ، وقت کے تیور بدل گئے
پھر یوں ہوا کہ راستے یکسر بدل گئے

پھر یوں ہوا کہ حشر کے سامان ہوگئے
پھر یوں ہوا کہ شہر بیاباں ہوگئے

پھر یوں ہوا کی صبر کی انگلی پکڑ کے ہم
اتنا چلے کہ راستے حیران ہو گئے

پھر یوں ہوا کہ راحتیں کافور ہوگئیں
پھر یوں ہوا کہ بستیاں بے نور ہوگئیں

پھر یوں ہوا کہ مجھ سے جدا ہو گیا وہ شخص
پھر یوں ہوا کہ میرا کوئی آسرا نہ تھا

پھر یوں ہوا کہ کوئی شناسا نہیں رہا
پھر یوں ہوا کہ درد میں شدت نہیں رہی

پھر یوں ہوا کہ، ہو گیا مصروف وہ بہت
اور ہمیں یاد کرنے کی فرصت نہیں رہی

اب کیا کسی کو چاہیں کہ ہم کو تو ان دنوں
خود اپنے آپ سے بھی محبت نہیں رہی

پھر یوں ہوا کہ دل میں کسی کو بسا لیا
پھر یوں ہوا کہ، خواب سجائے تمام عُمر

ﭘﮭﺮ ﯾﻮﮞ ﮨﻮﺍ ﮐﮧ ﻧِﮑﻠﮯ ﮐﺴﯽ ﮐﯽ ﺗﻼﺵ ﻣﯿﮟ
ﭘﮭﺮ ﯾﻮﮞ ﮨﻮﺍ ﮐﮧ ﺧﻮﺩ ﮐﻮ ﻧﮧ ﭘﺎﺋﮯ ﺗﻤﺎﻡ ﻋُﻤﺮ

ﭘﮭﺮ ﯾﻮﮞ ﮨﻮﺍ ﮐﮧ ﺑﺎﺗﻮﮞ ﻣﯿﮟ، ﮨﻢ ﺍُﺱ ﮐﯽ ﺁﮔﺌﮯ
ﭘﮭﺮ ﯾﻮﮞ ﮨﻮﺍ ﮐﮧ ﺩﮬﻮﮐﮯ ﮨﯽ ﮐﮭﺎﺋﮯ ﺗﻤﺎﻡ ﻋُﻤﺮ

پھر یوں ہوا کہ دکھ ہمیں محبوب ہو گئے
پھر یوں ہوا کہ، دل سے لگائے تمام عُمر

پھر یوں ہوا کہ اور کسی کے نہ ہو سکے
پھر یوں ہوا کہ وعدے نبھائے تمام عُمر

پھر یوں ہوا کہ بیٹھ گئے، راہ میں غیاث
پھر یوں ہوا کہ وہ بھی نہ آئے تمام عُمر

پھر یوں ہوا گناہ کی طاقت نہیں رہی
ہم جیسے کتنے لوگ بھی درویش ہوگئے
#MAG

Utha Sir Khaak Sy To Mir Hangamy Uthaon Ga

بلائیں زیر سر ہوں کاش افتادہ رہوں یوں ہی
اٹھا سر خاک سے تو میرؔ ہنگامے اٹھاؤں گا

زندگی میں بعض لمحے ایسے ہوتے ہیں

'زندگی میں بعض لمحے ایسے ہوتے ہیں جب آپ سے خود قرآن نہیں پڑھا جاتا- اس وقت آپ کسی اور سے قرآن سننا چاہتے ہیں-آپ کا دل کرتا ہے کہ کوئی آپ کے سامنے کتاب اللہ پڑھتا جائے اور آپ روتے جائیں-بعض دفعہ آپ خوش ہونے کے لیے اس کے پاس جاتے ہیں اور بعض دفعہ صرف رونے کے لیے-''

Jesy Seeny Mai Dill Atak Jaye

ﺍُﺱ ﮐﯽ ﭘﺎﺋﻞ ﺍﮔﺮ ﭼﮭﻨﮏ ﺟﺎﺋﮯ
ﮔﺮﺩﺵِ ﺁﺳﻤﺎﮞ ﭨﮭﭩﮭﮏ ﺟﺎﺋﮯ
ﮨﺎﺋﮯ ﺍُﺱ ﻣﮧ ﺟﺒﯿﮟ ﮐﯽ ﯾﺎﺩ ﻋﺪﻡ
ﺟﯿﺴﮯ ﺳﯿﻨﮯ ﻣﯿﮟ ﺩﻡ ﺍﭨﮏ ﺟﺎﺋﮯ
ﻋﺒﺪﺍﻟﺤﻤﯿﺪ ﻋﺪﻡ


Thursday, December 1, 2016

Tumhain Yaad Ho K Na Yaad Ho

وہ جو ہم میں تم میں قرار تھا ، تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
وہی یعنی وعدہ نباہ کا ، تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
وہ جو لطف مجھ پہ تھے پیش تر، وہ کرم کہ تھا میرے حال پر
مجھے سب یاد ہے ذرا ذرا ، تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
کبھی بیٹھے جو سب میں روبرو ، تو اشاروں ہی میں گفتگو
وہ بیان شوق کا برملا ، تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
ہوئے اتفاق سے گر بہم ، تو وفا جتانے کو دم بہ دم
گلہ ملامتِ اقرباء ، تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
کوئی ایسی بات ہوئی اگر کہ تمہارے جی کو بری لگی
تو بیاں سے پہلے ہی بھولنا ،تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
کبھی ہم میں تم میں بھی چاہ تھی ، کبھی ہم میں تم میں بھی راہ تھی
کبھی ہم بھی تم بھی تھے آشنا ، تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
جسے آپ گنتے تھے آشنا ، جسے آپ کہتے تھے باوفا
میں وہی ہوں مومنِ مبتلا ، تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
#MAG
ﻣﺮﺩ ﮨﻮ ﯾﺎ ﻋﻮﺭﺕ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﮭﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﮯ ﮨﺮ ﻟﻤﺤﮯ ﻣﯿﮟ ﺑﮩﺎﺩﺭ ﻧﮩﮟ ﺭﮦ ﺳﮑﺘﺎ . . . . ﺑﮩﺖ ﺳﺎﺭی ﭼﯿﺰﯾﮟ ﮨﻮتی ﮨﯿﮟ ﺟﻮ ﮨﻤﯿﮟ ﮐﻤﺰﻭﺭ ﮐﺮتی ﮨﯿﮟ . . . ﺍﻭﺭ ﮐﻤﺰﻭﺭ ﻟﻤﺤﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺗﺴﻠﯽ ﮐﮯ دو ﻟﻔﻂ ﺑﻮﻟﻨﮯ ﻭﺍﻻ ﺩِﻝ ﮐﮯ ﺑﮩﺖ ﻗﺮﯾﺐ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ . . .
ﺩﺭ ﺷﮩﻮﺍﺭ
Add caption
یری زندگی تو فراق ہے، وہ ازل سے دل میں مکیں سہی
وہ نگاہِ شوق سے دور ہیں، رگِ جاں سے لاکھ قریں سہی
ہمیں جان دینی ہے ایک دن، وہ کسی طرح ہو کہیں سہی
ہمیں آپ کھینچئے وار پر، جو نہیں کوئی تو ہمیں سہی
سرِ طور ہو سرِ حشر ہو، ہمیں انتظار قبول ہے
وہ کبھی ملیں، وہ کہیں ملیں، وہ کبھی سہی وہ کہیں سہی
نہ ہو ان پہ میرا جو بس نہیں، کہ یہ عاشقی ہے ہوس نہیں
میں انھی کا تھا میں انھی کا ہوں،وہ میرے نہیں تو نہیں سہی
مجھے بیٹھنے کی جگہ ملے، میری آرزو کا بھرم رہے
تیری انجمن میں اگر نہیں، تیری اجنمن کا قریں سہی
تیرا در تو ہمکو نہ مل سکا، تیری رہگزر کی زمیں سہی
ہمیں سجدہ کرنے سے کام ہے، جو وہاں نہیں تو یہیں سہی
میری زندگی کا نصیب ہے، نہیں دور مجھ سے قریب ہے
مجھے اسکا غم تو نصیب ہے، وہ اگر نہیں تو نہیں سہی
جو ہو فیصلہ وہ سنائیے، اسے حشر پہ نہ اٹھایئے
جو کریں گے آپ ستم وہاں وہ ابھی سہی، وہ یہیں سہی
اسے دیکھنے کی جو لو لگی، تو نصیر دیکھ ہی لیں گے ہم
وہ ہزار آنکھ سے دور ہو، وہ ہزار پردہ نشیں سہی
#Peer_Naseer_Ud_Din_Naseer.
Add caption

کب یاد میں تیرا ساتھ نہیں، کب ہات میں تیرا ہات نہیں
صد شکر کہ اپنی راتوں میں اب ہجر کی کوئی رات نہیں
مشکل ہے اگر حالات وہاں، دل بیچ آئیں جاں دے آئیں
دل والو کوچۂ جاناں میں‌کیا ایسے بھی حالات نہیں
جس دھج سے کوئی مقتل میں گیا، وہ شان سلامت رہتی ہے
یہ جان توآنی جانی ہے ، اس جاں کی تو کوئی بات نہیں
میدانِ وفا دربار نہیں یاں‌ نام و نسب کی پوچھ کہاں
عاشق تو کسی کا نام نہیں، کچھ عشق کسی کی ذات نہیں
گر بازی عشق کی بازی ہے جو چاہو لگا دو ڈر کیسا
گرجیت گئے تو کیا کہنا، ہارے بھی تو بازی مات نہیں
#MAG